مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے روس کے دوسرے بڑے شہر سینٹ پیٹرز برگ کے زیر زمین ٹرین پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے روسی عوام اور حکومت کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیاہے۔ ترجمان نے اس حملے میں بےگناہ افراد کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی یا کسی دوسرے مقصد کے تحت بےگناہ افراد کو بربریت کا نشانہ بنانا انتہائی پست اور بزدلانہ عمل ہے اور اس کی جنتی مذمت کی جائے کم ہے۔ایرانی ترجمان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عالمی سطح پر سنجیدہ تعاون کی ضرورت ہے حالانکہ عالمی سطح پر اس قسم کا تعاون موجود نہیں ہے۔ واضح رہے کہ روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ کی زیر زمین ٹرین میں دھماکے کے نتجے میں 10 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے ہیں اس حملے کو دہشت گردانہ حملہ قراردیا جارہا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے روس کے دوسرے بڑے شہر سینٹ پیٹرز برگ کے زیر زمین ٹرین پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے روسی عوام اور حکومت کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
News ID 1871548
آپ کا تبصرہ